سلمان رفیق اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورپہنچ گئے،ڈاکٹرزکی غیرحاضری پر برہم

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق طبی سہولیات کاجائزہ لینے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصورپہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹرزسمیت دیگرشعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے صفائی ستھرائی سمیت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال قصور ڈاکٹرنیازاحمدنے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹرزکی غیرحاضری پر برہم ہوگئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈاکٹرزکی حاضری سمیت دیگرمسائل حل کرنے کیلئے وارننگ دے دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصور میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے لیسکواور سی اینڈڈبلیوکے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال قصور میں کسی مریض کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات مریضوں کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کریں گے۔

خوا جہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جائیں۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے سرپرائز دورے جاری رہیں گے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ”نرسزڈے“سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعود گوندل اور فیکلٹی ممبران نے صوبائی وزیر کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کیلئے خصوصی طورپربنائی گئی مسجد کادورہ بھی کیا۔اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اعجازحسین،ڈی جی نرسنگ،ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ ڈاکٹرقرۃ العین،رجسٹرار ڈاکٹرریاست علی،پروفیسربلقیس شبیر،پروفیسرسائرہ افضل،پروفیسرثاقب سعید،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمد ملک، پروفیسرابراراشرف ودیگرتمام فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز دن رات ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ مثبت پالیسیوں کے تسلسل کے ثمرات عوام تک ضرورپہنچتے ہیں۔ مہذب معاشرے نفرت نہیں بلکہ یگانگت کی بنیاد پرچلتے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کا شعبہ بہترین خدمت کررہاہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے مریضوں کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کو یقینی بنایاجارہاہے۔ صوبہ کے تمام نرسنگ کالجزکے معیارکو مزید بہتربنایاجائے گا۔ پنجاب کے نرسنگ کالجزمیں جدیدطرزکے آڈیٹوریم اور تھیٹرزبنائے جائیں گے۔ نرسوں کی محکمانہ تربیت کیلئے آغاخان یونیورسٹی کے ماسٹرٹرینرزسے بات ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ہمیں ہسپتالوں میں مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والی نرسوں کی عزت کرنی چاہئے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے تعمیری اقدامات اٹھارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔ ہمیں خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والے طبقے کو سہولت دینی ہے۔ محکمہ صحت نرسوں کی بہتری کیلئے دن رات محنت کررہاہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کوروناکے دوران اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز،رسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے سنہری تاریخ رقم کی ہے۔

صوبائی وزیر نے کورونا کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ سابق وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی مرحوم پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال نے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کالوہا عالمی سطح پر منوانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اورنرسوں کی بہتری کا سوچنے پر سابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے نمایاں کارکردگی کی حامل نرسوں کواعزازی شیلڈزبھی تقسیم کیں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی انتہائی عمدہ ہے۔ کورونا کے دوران نرسوں نے مثالی کرداراداکیا۔

پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہاکہ کنگ ایڈیورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی نرسنگ کا آغازکیاجارہاہے۔مستقبل قریب میں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس میں پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری نرسنگ ڈاکٹر قرۃ العین نے کہاکہ محکمہ نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے مثبت پالیسیاں لارہاہے۔ آئندہ بجٹ میں نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے فنڈز میں اضافہ کی استدعاکی گئی ہے۔ ڈی جی نرسنگ نے کہاکہ محکمہ نے نرسنگ شعبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔

Comments are closed.