شہباز گل امریکہ پہنچ گئے

0
55
shabaz gill

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت میں ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب پیش ہوئے، وکیل شہباز گل نے عدالت میں کہا کہ شہباز گل امریکہ پہنچ گئے ہیں، حکم پر عملدآمد کروانے پرعدالت کا شکر گزار ہوں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے شہباز گل کی امریکہ جانےکے باعث درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔پہلے سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا گیا مگر حکومت کی جانب سے بے بنیاد مقدمات درج کروا دیئے گئے، مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست زیر سماعت ہے۔حکومت نے بلاوجہ نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا۔ عدالت نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے

واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمات درج ہوئے تھے اور شہباز گل کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم شہباز گل کو بعد میں ضمانت پر رہائی ملی، موجودہ حکومت نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا تھا

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

Leave a reply