تاحیات نااہلی کی درخواست پر اعتراضات لگ گئے

رجسٹرار سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کردی

اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست کے معاملے پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے ،تاحیات نااہلی کے معاملے پر نظر ثانی درخواستیں بھی مسترد کی جاچکی ہیں معاملے پر ایک بار فیصلہ ہوجائے تو نئی درخواست دائر نہیں ہوسکتی،

سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر جو اعتراضات لگائے گئے ہیں ان اعتراضات کے خلاف بھی اپیل دائر کی جا سکتی ہے سپریم کورٹ رولز میں گنجائش موجود ہے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اعتراضات پر اعتراض ضرور کریگی نئی درخواست دائر کرنے میں کچھ دن لگیں گے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نا اہلی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہےسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کے ذریعے یہ درخواست کی گئی ہے درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184 اور آرٹیکل 99 کی تشریح کی استدعا کی گئی ہے

درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ کسی بھی امیدوار کی نااہلی عدالت میں چیلنج کیے گئے الیکشن کی حد تک کی جائے،از خود نوٹس اور سپریم کورٹ کے خصوصی اختیارات سے متعلق مقدمات میں اپیل کا حق دیا جائےکسی امیدوار کو تاحیات نااہل قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،غلطی کرنے والوں کو نظرثانی اور معافی کا حق نہ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے،درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے مقدمات کا حوالہ دیا گیا سپریم کورٹ بار نے درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

شیخ رشید قیدیوں پر مہربان ہو گئے

Comments are closed.