تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات پوئی ہے

ملاقات میں سیاسی صورتحال،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں بھی عمران خان کو بریف کیا ،عمران خان نے سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا ،عمران خان نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے مالی امدادکے پیکیج سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری جلد ممکن ہوگی۔سابق حکومت نے ہمارے انقلابی فلاحی پروگرامز کو روک کر صوبے کے عوام سے زیادتی کی۔ بلاتاخیرفلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سولرپینلزلگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتالوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کڑی قانون سازی کی جارہی ہے کالجوں اور یونیورسٹیوں وغیرہ میں منشیات فروشی پر سخت سزائیں تجویزکررہے ہیں۔ کم از کم سزا دو سال اورزیادہ سے زیادہ عمر قید تک رکھنے کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہونگے۔ منشیات فروشی کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ،سپیشل کورٹس قائم کریں گے۔ بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی ہے۔گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے۔آپ کے ویژن کے مطابق صوبے میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں ہمارے ہر اقدام کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن یاسمین راشد،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر،حافظ فرحت عباس،چودھری افتخار گھمن،وسیم رامے اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں

قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندہ ہمارے سفیر سے ناراضی کا اظہار کرتا ہے،امریکی نمائندہ کہتاہے کہ آپ نے عمران خان کو ہٹانا ہوگا،سفیر کو کہا گیا آپ نے عمران خان کو نہیں ہٹایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے، ای وی ایم مشین پر ہم نے کام کیا، چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ای وی ایم مشینز نہیں آنے دیں، مریم نواز کہہ رہی ہیں، بھارت سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تو ہم نے تعلقات ختم کیے تھے، شہباز شریف طریقہ بتا رہے ہیں کہ مشینری کسی اور ملک سے لے آؤ

Shares: