لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی نصاب میں قرآن لازمی مضمون کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا
عدالت نے تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت پر نوٹس لے لیا ،عدالت نے کہا کہ قرآن لازمی تعلیم کی فراہمی آئینی ذمہ داری اور مفاد عامہ کا سنجیدہ معاملہ ہے،ہمارے ملک کی نسل کا مستقبل بھی قرآن لازمی مضمون سے منسلک ہے، عدالتبتایا جائے ہر سکول میں قرآن کی تعلیم کیلئے کتنا وقت مقرر کیا گیا ہے، بتایا جائے سکولوں میں قرآن کی تعلیم کیلئے کتنے اساتذہ مقرر کئے گئے ہیں، قرآن بطور لازمی مضمون ہر سکول میں پڑھایا جا رہا ہے یا پھر پنجاب حکومت کی رپورٹ آنکھ کا دھوکہ ہے؟ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے مطابق قرآن لازمی مضمون کے نوٹیفیکیشن پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ہر ضلع کے سرکاری و نجی سکولوں اور مدرسوں میں قرآن کی تعلیم کی فراہمی رپورٹ پیش کریں،
عدالت نے تعلیمی کتب میں کلمہ شہادت کی غلط اشاعت پر نوٹس لے لیا،عدالت نے کہا کہ سکولوں میں پڑھائی جانے والی کتب کیا کریکلم بورڈ سے منظور شدہ ہیں یا نہیں، کیا کسی سکول میں پنجاب کریکلم بورڈ سے منظوری کے بغیر کتب پڑھائی جارہی ہیں، نصابی کتب میں قرآن و سنت، اسلامی نظریہ اور مقدس ہستیوں سے متعلق کوئی تضحیک آمیز لفظ نہیں ہونا چاہئیے، نصابی کتب غلطیوں سے پاک ہونی چاہئیں،نصابی کتب میں اسلامی اور پاکستانی ہیروز، اسلامی نظریہ سے متعلق کوئی بھی غلط معلومات شائع نہیں ہونی چاہئیں،ایم ڈی پنجاب کریکلم بورڈ 2 ہفتوں میں ہر سکول کے متعلق کتب کی منظوری اور اشاعت کی رپورٹ پیش کریں، یم ڈی پنجاب کریکلم بورڈ وضاحت کریں کہ تمام نصابی کتب کو غلطیوں سے پاک کردیا گیا ہے، عدالت نے پنجاب کریکلم بورڈ کی وضاحتی رپورٹ مسترد کردی،عدالت نے ایم ڈی پنجاب کریکلم بورڈ اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے 3 نومبر تک تازہ رپورٹ طلب کرلی جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے التمش سعید کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس
لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ