بلوچ طلبا فروری سے احتجاج پر بیٹھے مگر کسی نے انکی آواز نہیں سنی،عدالت

islamabad high court

بلوچ طلبا فروری سے احتجاج پر بیٹھے مگر کسی نے انکی آواز نہیں سنی،عدالت

بلوچ طلباء احتجاج میں شرکت پر ایمان زینب مزاری ایڈوکیٹ و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار ایمان زینب مزاری کی جانب سے وکیل زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئیں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے ڈپٹی اٹارنی نے بلوچ طلباء کا سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کی منٹس عدالت میں جمع کرائی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو بلوچ طلباء کی تحفظ یقینی بنانے کا کہا ہے، صدر پاکستان کی طبیعت ناساز ہے اسی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلباء کا معاملہ وفاقی حکومت کو دیکھنا چاہیے، بلوچ طلباء فروری سے یہاں احتجاج پر بیٹھے رہے مگر کسی نے انکی آواز نہیں سنی، اگر یہ طلباء یہاں عدالت نہ آتے تو پتہ نہیں بیٹھیں رہ جاتے، انکو جو ملک بھر میں ہراساں کیا جارہا ہے، اس پر کیا کہنا ہے،فروری سے بیٹھے طلباء کے پاس صرف ایک وزٹ ہوا وہ بھی فارمیلٹی کے لیے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر پاکستان سے ملاقات کے بعد میں تفصیلی رپورٹ جمع کر دونگا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے وفاقی حکومت کو اس جلد دیکھنا چاہیے، عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

بلوچ طلبہ کی صدر پاکستان سے ملاقات کرائیں،عدالت کا حکم

Comments are closed.