باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین کے ہاتھوں شرمناک شکست کا بدلہ کشمیریوں سے لینا شروع کر دیا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں دو روز میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے

مقبوضہ کشمیر میں دو آپریشنز کے دوران شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب میں جمعے کو الصبح دوبارہ فائرنگ شروع ہوئی ہے۔ اس تصادم میں 5 عسکریت پسند کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع شوپیاں کے بنڈپاوا امام صاحب اور ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں عسکریت پسند مخالف آپریشنز میں اب تک8عسکریت پسند شہید کیے گئے ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق عسکریت پسندوں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ دونوں علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

یہ دونوں تصادم گزشتہ روز شروع ہوئے تھے۔ میچ پامپور میں عسکریت پسند ایک مقامی جامع مسجد میں چھپے ہوئے تھے جس کے بعد فائرنگ بند ہوئی تھی۔ اس تصادم میں 3عسکریت پسند شہید ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ان کا تعلق جیش محمد سے ہے۔ اس وقت علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم جاری ہے۔

عسکریت پسندوں کی موجودگی کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے میج پانپور اور بنڈپاوا امام صاحب کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا تھا۔دریں اثنا گذشتہ روز حکام نے احتیاطی طور پر شوپیاں اور اونتی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔ نیز حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 16جون کو بھی شوپیان میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین نوجوان کشمیری عسکریت پسند شہیدہوئے ۔اس سے قبل ضلع شوپیان میں تین الگ الگ مقابلوں میں حزب الجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر سمیت 14 عسکریت پسند شہید ہوگئے تھے۔

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں پر پابندی لگا دی

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں 2000سے اب تک200مختلف واقعات میں 377افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ1008واقعات میں917عسکریت پسند, 440شہری اور58نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں 315سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ ضلع شوپیاں میں 2000سے اب تک36مختلف واقعات میں 78افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ127واقعات میں187عسکریت پسند, 54شہری اور2نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں39سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

کشمیری جوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی فوج کا خاتون کے گھر پر دھاوا

Shares: