پنجاب میں بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کا مفت علاج ہو گا،وزیراعلیٰ نے دی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے روش (Roche) پاکستان لمیٹڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر حفصہ شمسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے ،پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کامفت علاج ہوگا روش کمپنی کینسر کی مریض خواتین کے مفت علاج میں معاونت کریگی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پراجیکٹ کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بڑے ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ اورتشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔نجی شعبے کے اشتراک سے 37ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ خواتین میں کینسرکی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرزبھرپور کردارادا کرسکتی ہیں۔ کسی بھی سٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پرمریض کا مفت علاج ہوگا۔پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا مریضوں کوبھی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے روش کمپنی کو پنجاب میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دی اور کہا کہ 10سال کیلئے ٹیکس فری زون قائداعظم بزنس پارک میں پلانٹ لگائیں۔ روشن کمپنی پنجاب میں پروڈکشن شروع کرے،ہر ممکن تعاون کریں گے۔ مینجنگ ڈائریکٹرروش،حفصہ شمسی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو آرہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کا پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کامشن قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔8سے10ہزار خواتین کینسر میں مبتلا پائی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ کے مشیر عامرسعید راں،روش کے ڈائریکٹر فنانس فرحان بھٹی،افتخار حسین،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی،کینسر کے سپیشلسٹ پروفیسر عباس کھوکھر اورکوثر بانواوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی