کرونا وائرس، ایک اور امریکی ریاست میں ایک ماہ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان
کرونا وائرس، ایک اور امریکی ریاست میں ایک ماہ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے، امریکہ مریضوں میں پہلے نمبر پر اور ہلاکتوں میں چین سے آگے نکل گیا ہے
امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر نے 30دن کےلاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ،حکم نامے کے تحت اب لوگ صرف ضروری کام کے لیے باہر جا سکیں گے،فلوریڈا میں اب تک 7000 سےزائد کورونا وائرس کے کیس سامنے آ چکے ہیں،امریکہ کی 30 ریاستوں میں پہلے ہی لاک ڈاؤن ہے، فلوریڈا میں 85 اموات بھی ہو چکی ہیں.
واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے 4ہزار713 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ کل مریضوں کی تعد 2 لاکھ 269 ہوگئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیویارک میں 75 ہزار 983، نیو جرسی میں 18 ہزار 696، کیلیفورنیا میں 8 ہزار 548، میچیگن میں 7615، فلوریڈا میں 7000 سے زائد جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مریض موجود ہیں۔
امریکا میں کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی دردناک ہوں گے لیکن ہم بہت جلد کرونا کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ ماہرین نے وبا سے 2 لاکھ تک امریکیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا، کورونا کے باعث جو صورتحال چل رہی تھی اس سے ہر جگہ پر لوگ مر رہے ہوتے لیکن میری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔