فواد چوہدری کی پریس کانفرنس سے پاکستان میں سائنس اور تحقیق کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ شہباز گل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کی جانب سے عید کے چاند کے حوالہ سے پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل میدان میں آ گئے
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری آج کی پریس کانفرنس صرف چاند نظر آنے نہ آنے اور عید کہ دن تک محدود نہیں بلکہ اس سے پاکستان میں سائنس اور تحقیق کی خوشگوار حوصلہ افزائی ہوگی۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں موجود رجعت پسند اور دقیانوسی نظریات پر کاری ضرب لگے گی۔امید ہے اس ارتعاش سے مثبت تبدیلیاں ہوں گی
واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے پریس کانفرنس میں ماضی کی طرح رویت ہلال کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہمیشہ سے تنازع کا شکار رہا، ریاست فرقہ واریت سے بالاتر ہوتی ہے، دنیا میں چاند دیکھنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، آئندہ چند سالوں میں لوگ عید چاند پر بھی کرسکیں گے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل آسان ہوگیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح نظر آجائے گا۔ پاکستان میں عیدا لفطر کل اتوار کو ہو گی،کل دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں عید منائی جائے گی اور 24 مئی بروز اتوار کو پاکستان میں بھی عید ہو گی۔
فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا
فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
صحافیوں کے احتجاج میں ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی،
وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کمیٹی فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیں گے، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، شہادت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہے،
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری آج کل چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے،