بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کےحق میں بول پڑے

0
26

بالی وڈ کے سینئیر اور لیجنڈ اداکارنصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کےحق میں بول پڑے-

باغی ٹی وی : بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان ذرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں۔ الٹا مودی حکومت مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اپنے ہی کسانوں پر تشدد کررہی ہے۔

کسانوں کے احتجاج پر ابھی تک پوری بالی وڈ انڈسٹری خاموش تھی، لیکن انٹرنیشنل گلوکارہ ریحانہ کے بھارتی کسانوں کے حق میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ نے جیسے بھارتی کسانوں کے احتجاج میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ سوئی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی جگادیا۔ اور اب اس احتجاج نے عالمی سطح پربھی توجہ حاصل کرلی ہے اور نامور بھارت شخصیات بھی اب کسانوں کی حمایت اور مخالفت میں سامنے آگئے ہیں۔

کرکٹر، اداکاروں سمیت نامور شخصیات کسانوں کے حق اور مخالفت میں ٹوئٹس کر رہے ہیں تاہم اداکار نصیر الدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے ہیں-

بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ کسان بھارت میں ہمت اوربہادری کی مثال ہیں کسان بھارت میں ہمت اوربہادری کی مثال ہیں لاکھوں لوگ کسانوں کےساتھ کھڑےہیں مودی سرکارسےزیادہ کسان اپنےحق کےبارےمیں جانتےہیں-

نصیرالدین شاہ نےبالی ووڈاداکاروں کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا کہا کہ بالی ووڈاداکاراتناکماچکےہیں کہ نسلیں بیٹھ کرکھا سکتی ہیں پھران اداکاروں کوسچ بولنےسےکیوں خوف آتاہے؟خاموش رہناظلم کاساتھ دینےکےمترادف ہے-

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے بھی کسانوں کے احتجاج پر طویل عرصے بعد اپنی خاموشی توڑ ی تھی سلمان خان نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں کی جانب سے ان سے کسان احتجاج پر سوالات کیے گئے تاہم وہ جواب دینے سے کتراتے رہے۔

اس حوالے سے مسلسل سوالات پر سلمان خان نے کافی سوچ بچار کے بعد جواب دیا کہ ’ہر ایک کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہیے-

بھارتی کسانوں کیلئے آواز بلند کرنے پر کنگنا رناوت امریکی گلوکارہ پر پھٹ پڑیں

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بُلند کر دی

سیف علی خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں میا خلیفہ

کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے بالی وڈ اداکاروں نے مصیبت مول لی

بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی: ریچا چڈھا ماحولیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا…

ریحانہ کی بھارتی کسانوں کی حمایت: علی گل پیر اور کنگنا رناوت میں تکرار

کنگنا رناوت نے تاپسی پنوں کو بی گریڈ اداکارہ قرار دیا

Leave a reply