جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے پہلے ہم تحریک کاآغاز کرچکے ہیں ،
ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ،ہم دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرچکے ہیں ، دیگر جماعتیں ارادہ رکھتی ہیں ،ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ،موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح بھی ڈیلیور نہیں کرسکتی ،اس ذہنیت کو ختم کرنا ہے کہ یہاں اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا، لفظ مفاہمت اچھا لفظ ہے برا نہیں، ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، حکومت مستعفی ہو، الیکشن ازسر نو ہو ، یہ انتہائی کمزور اسمبلی ہے، ڈیلیور نہیں کرسکے گی، کچھ لوگوں کو عہدے مل گئے وہ انجوائے کرتے رہیں گے،میرے خیال میں حکومت ہے ہی نہیں، پیپلز پارٹی حکومتی بنچوں پر بیٹھی ہے لیکن حکومت کا حصہ نہیں، پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،کوئی کون ہوتا ہے مجھے وزیر اعظم کی آفر کرتا ہے ،عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر اور وزیر اعظم بنوں گا،عوام کے ووٹ کو عزت دینا ہوگی، اگر عوام نہیں اُٹھے گی تو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، یہ نہیں ہوسکتا اسٹیبلشمنٹ ملازم بھی ہو اور حاکم بھی ہو،
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں پر امیدواروں سے کروڑوں روپے لیے جا رہے ہوں ایک ایک صوبے سے اربوں روپے لیے جا رہے ہوں اسمبلیاں بک رہی ہیں یہ الیکشن ہوتا ہے ‘،ایسے الیکشن کو نہیں مانتے از سر نو الیکشن ہوں ،جس کی تربیت لڑنے کی ہوگی وہ کبھی قیادت نہیں کرسکتا ،جنہوں نے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ان کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جارہا؟ ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہوجائے، دوبارہ الیکشن کرائے جائیں،
گورنر ہاؤس پر قبضہ کر کے دکھاؤمیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ کو چیلنج
ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ، وارننگ اس لیے دی جاتی کہ آپ خبردار رہیں،علی امین گنڈا پور
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے