ایشینز ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کو دی جانے والی خوراک پر ٹیم مینجمنٹ نے تحفظات ظاہر کر دیا ہے جبکہ بھارت کے شہر چنائے میں 3 اگست سے شروع ہونے والی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ ٹیم منیجرعمر صابر کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں تاہم کھلاڑیوں کو ملنے والی خوراک پر تحفظات ہیں۔
کوچز دلاور حسین اور عبدالحسیم خان نے بھی کھلاڑیوں کو ملنے والی خوراک میں بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرافی کے لیے ٹرائلز کے بعد 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان 13 جولائی بروز جمعرات کو ہوگا تاہم ٹیم کو بھارت جانے کیلئے حکومتی اجازت درکار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان
ادھر دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی۔ جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہیے۔








