کرونا سے مرنیوالے پولیس اہلکار کے لواحقین کو ملیں گے ایک کروڑ روپے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے مرنے والے پولیس اہلکار کے لواحقین کو حکومت نے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا

یہ اعلان دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کیا، دہلی میں کرونا وائرس سے ایک پولیس اہلکار کی موت ہو چکی ہے، کیجریوال نے کرونا سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی اور افسوس کا اظہار کیا

کیجریوال کا کہنا تھا کہ دہلی پولیس کانسٹبل امیت کی موت کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے.۔کرونا وائر س کی وباء کے خلاف لڑائی میں ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ ایک عظیم جنگجو تھا جو وبا کے خلاف پولیس جوانوں کے ساتھ پہلی صف میں کھڑا رہا اور اپنی جان دے دی

کیجریوال نے اعلان کیا کہ پولیس اہلکار کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے

 

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

واضح رہے کہ دہلی میں کرونا وائرس سے ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے جسے پولیس میں پہلی ہلاکت کہا جا رہا ہے، دہلی کے بھرت نگر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی، 31 سالہ امت دہلی میں کرونا کے ریڈ زون میں ڈیوٹی پر تعینات رہا تھا

پولیس کے 51 آفیسرز کرونا کا شکار، اہلکاروں میں بھی کرونا تیزی سے پھیلنے لگا

Shares: