ہماری خارجہ پالیسی ناکام،قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے،رحمان ملک

ہماری خارجہ پالیسی ناکام،قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے،رحمان ملک
سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت آئی آر آر کا سیمینار ہوا

سیمینار سے مقررین نے “پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور اسکی بین الاقوامی اہمیت” کے موضوع پر خطاب کیا، سیمینار میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبران شریک تھے ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ علاقائی، جغرافیائی و سیاسی حوالے سے پاکستان دنیا کا ایک اہم ملک ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان کو پوری دنیا اور اسلامی ممالک میں اہم مقام حاصل ہے،کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے،کسی بھی ملک کی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں ہے، پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں ریاست کیخلاف کاروائیوں میں ملوث ہے،بھارت ہر بین الالقوامی فورم پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے،دنیا کو معلوم ہے کہ طالبان، القاعدہ اور داعش کو کس نے بنایا؟پاکستان نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات اٹھائے،ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے، آج ہم بین الاقوامی تنہائی کے شکار ہیں، ہمیں فیٹیف میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا اور کشمیر پر ہم قرارداد لانے میں ناکام رہے،

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ و دیگر بین الالقوامی تنظیموں پر طاقتور ممالک کی اجاراداری ہے، طاقتور ممالک جب چاہے کسی پر مسئلے کو ویٹو کرے، میں نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ ویٹو پاور ختم کیا جائے جو انصاف کے مترادف ہے،پاکستان کو اس وقت ہاِئبرڈ وارسمیت دیگر چیلنجز کا سامناہے،افغانستان میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پاکستان پر مضمرات آئینگے،موجودہ صورتحال پر حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے، کشمیر میں مودی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارتی افواج نے 11,042 کشمیری عورتوں کی گینگ ریپ اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیا،مودی کے مظالم پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، اقوام متحدہ کشمیر پر اپنے ہی قراردوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہے،ہم مودی کی مظالم و جرائم کو دنیا کے سامنے اشکار کرنے میں ناکام رہے، جس دن ہم اپنی قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دے ہماری مسائل ختم ہو جائینگے،ہمیں آج نظم، ضبط اور قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں،منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے، بھارت ایک طرف اشرف غنی دوسرے طرف طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے،بھارت افغانستان میں امن و امان کے حق میں نہیں ہے، بھارت افغانستان کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنا چاہتا ہے،افغانستان میں امن و اماں کا مطلب پرامن پاکستان ہے،پاکستان نے ہمیشہ پرامن اور ترقی یافتہ افغانستان کےلئے کوششیں کئے ہیں، عالمی طاقتوں سے گزارش ہے کہ افغانستان میں امن کے کئے کردار ادا کرے، موجودہ صورتحال میں ایکبار پھر مہاجرین کا ایک سیلاب پاکستان آ سکتا ہے،پاکستان اس بار افغان مہاجرین کے لئے ایران کے طرز پر کیمپس قائم کرے، افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود رکھنا چاہئے،

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

یورینیم کی کھلے عام خرید و فروخت ،رحمان ملک نے بھارت کیخلاف کیا قدم اٹھا لیا؟

Comments are closed.