مزید دیکھیں

مقبول

دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرے ہوئے...

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان میں...

پی آئی اے کا حج پروازوں کا آغاز،پہلی پرواز روانہ

قومی ائیرلائن پی آئی اے کا حج پروازوں کا...

ایون فیلڈ ریفرنس اپیل، مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں ایک اور دی درخواست

ایون فیلڈ ریفرنس اپیل، مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں ایک اور دی درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل،مریم نواز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دے دی

مریم نواز کے وکیل نے 24 نومبر کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما مریم نواز کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا، 24نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ کیلئے مقرر کی جائے،

قبل ازیں مریم نواز نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عرفان قادر کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست جمع کرائی درخواست میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ‘احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی جو پاکستان کی تاریخ میں سیاسی انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی پرانی مثال ہے سابق جج شوکت عزیر صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی، ٹرائل اورریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتے ہیں، نیب کے لیے لازم ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے، عرفان قادر ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ، درخواست میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی، تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی مثال ہے،

جواب میں سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے پنڈی بار کی تقریر کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ سابق جج، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اسی بیان پر سپریم جوڈیشل کونسل کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا سپریم کورٹ میں جمع شدہ جواب بھی مریم نواز کے جواب کا حصہ بنایا گیا ہے، جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے ذریعے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے ایک غیر قانونی ریفرنس دائر کیا گیا، 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعظم اور پوری وفاقی کابینہ کو گھر بھیج دیا گیا، اور بعد میں نا اہل قرار دیا گیا۔ مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک ویڈیو اور سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان بھی جواب کے ساتھ جمع کر دیا گیا ہے، مریم نواز نے جواب میں اپنے خلاف چارجز ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں پہلے بھی زیر سماعت ہیں ، ان اپیلوں میں ن لیگ کی جانب سے ہی مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور مریم نواز کے وکیل وقت لے لیتے ہیں، اب لگتا ہے کہ مریم نواز ایک بار پھر اس امید سے ہیں کہ شاید عدالت انہیں بری کر دے ، اسلئے مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں سابق جج شوکت عزیر صدیقی کی تقریرکا بھی حوالہ دیا،

6 جولائی 2018 کو شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے لندن میں قائم ایون پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

@MumtaazAwan

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan