ن لیگ کو پنجاب میں سرپرائز دیں گے، ق لیگ بھی سرپرائز دینے کو تیار
پرویز الہٰی کے ترجمان نے لاہور میں 3 روزہ پارلیمانی اجلاس اور افطار پارٹیز کا شیڈول جاری کر دیا
ترجمان چودھری پرویز الہیٰ فیاض الحسن چوہان کے مطابق آج راولپنڈی،سرگودھا ڈویژن اور ملتان ڈویژن کی میٹنگ ہو گی، کل ڈی جی خان ڈویژن، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کی میٹنگ ہوگی،14اپریل کو گوجرانوالہ ،،لاہور، فیصل آباد اور خواتین اراکین اسمبلی سے پارلیمانی میٹنگ ہوگی،
ق لیگ کے رہنماوں راجہ بشارت ، چودھری ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز الہٰی ہی کامیاب ہونگے، ناراض اراکین اختلافات ختم کر کے واپس آ جائیں،حمزہ شہباز نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے،الیکشن کے روز ن لیگ کو ہم سرپرائز دیں گے،پرویز الہٰی ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،پنجاب میں وضع داری کو قائم رکھیں، پنجاب اسمبلی میں ہماری پوزیشن مستحکم ہے اور نمبر پورے ہیں،
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں پر امن طریقے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گا۔چوہدری پرویز الٰہی انشاء اللہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی سے متعلق 16 اپریل کو دنگا فساد کرنے کا بیان افسوسناک ہے۔ ایسے سیاسی ماحول میں لیگی رہنماؤں کے شرانگیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ گزشتہ تین ہفتوں سے پر امن طریقے سے تمام معاملات چلا رہے ہیں۔حمزہ شہباز اینڈ کمپنی کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ سارا میڈیا دکھا چکا ہے۔ ن لیگی قیادت کے سر چڑھا تازہ تازہ اقتدار کا نشہ صاف نظر آ رہا ہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شافع حسین اور چودھری جاوید چٹھہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کو بھرپور سپورٹ کرے گی، تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے، سب سے رابطے جاری ہیں، ان شاء اللہ فتح ہماری ہو گی۔
پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج
شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال
3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ
عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز
پرویز الہیٰ کوعمران خان کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے، مریم نواز
پرویز الہی وزیر اعلی تو بن نہیں سکتے اب سپیکر بھی نہیں رہیں گے، اپوزیشن








