باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے لگی
مقدمہ درج ہونے کے باوجود باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا، پولیس کی غفلت و نااہلی کی وجہ سے ملزمان نے ضمانتیں کروا لیں، صحافتی برداری کا کہنا ہے کہ فائز چغتائی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی ضمانت منسوخ کروائی جائے،
فیروزوالہ کے علاقہ رانا ٹاؤن درگئی گل میں بچیوں کے سکول سے ٹرانسفارمر چوری ہونے کے بعد باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کی طرف سے سکول کی حالت زار کی کوریج کرنے پر تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو مسلسل دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رانا ٹاؤن کے کمروں سے پنکھے، پانی کی موٹر، مین گیٹ، بجلی کی تاریں جبکہ سوئچ بورڈ تک چرا لئے گئے۔تعلیم دشمن عناصر کے بے نقاب ہونے کے پیش نظر باغی ٹی وی کے نمائندہ فائیز چغتائی پر اسلحہ کے زور پر بدترین تشدد کیا اور ہاتھ کی انگلیاں توڑ ڈالیں۔
زرائع کے مطابق ملزمان عوام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سرکاری عمارات سے سامان چوری کرنے کے ساتھ علاقہ میں شریف شہریوں کے مکانوں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔ پولیس تھانہ فیروزوالہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے
واضح رہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹرفائزچغتائی پرتشدد کرنے والے شرپسند عناصرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ تھانہ فیروز والا ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے علاقے کے بااثرمافیا کی حرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے خبر شائع کی تھی ، اس خبرکی اشاعت کے بعد چارافراد نے مجھے راستے میں روک کرمیرے اوپر تشدد کیا ،اس ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ اس مافیا کے سرکردہ چار افراد جن میں محمد تنویر ، محمد راحیل ، عمران عرف ایمو جٹ اورعتیق الرحمن ولد امین ساکن کوٹ عبدالمالک اوران کے ساتھ دو نامعلوم افراد نے سائل کوایک موٹرسائیکل پرزبردستی بٹھا کرایک دوکان پرلے گئے اورپھروہاں پرمزاحمت پرمیرے اوپر تشدد کیا اور پھرمجھ سے موبائل اورکچھ دیگرقیمتی چیزیں بھی چھین لی ، اس دوران ملزمان نے میرے اوپر تشدد کیا اوراس تشدد کی وجہ سے میرے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی
اس ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ یہ ملزمان مجھ سے زبردستی اشٹام پردستخط کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے اور زدوکوب بھی کرتے رہے اور پھراس دوران میرا موبائل اورکچھ نقدی رقم تھی وہ بھی ہتھیا لی ، اس دوران مجھے یہ بھی دھمکیاں دیتے رہے کہ آئندہ ہمارے متلعق کسی قسم کی خبرشائع نہیں کرو گے
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس
:وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط
ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان
”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی








