23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید
23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم نے تمام پولیس اسٹیشنز میں ویڈیو اور آڈیو کیمرے نصب کیے،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں رواں ماہ وزیراعظم ای پاسپورٹ کا افتتا ح کریں گے 23سے30مارچ اہم ہفتہ ہے ،اسپیکر کے پاس فلور کراسنگ کے اختیارات موجود ہیں اسپیکر کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا،چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہوگی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست دیں گے،اسی دن کامیابی پر شکرانے کا نفل ادا کریں گے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد فتح کا جشن منائیں گے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بلاول سندھ سے جو لوگ لائے تھے ان سے ہماری پولیس زیادہ تھی،بلاول کا مارچ مایوس کن تھا 172 آدمی اپوزیشن کو لے کر آنے ہوں گے عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے باہر ہوں گے،سیاسی گہما گہمی ختم ہو جائے تو بلوچستان خود جاؤں گا،172 افراد اپوزیشن کو لے کر آنے ہوں گے ،اسپیکر اپنی مرضی سے اسمبلی اجلاس بلا سکتے ہیں،اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتخانہ کے حوالے سے معذر ت کرچکے ہیں ،واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، تینوں جماعتوں کے انجمن مفاد کو باہمی احتساب کا خوف ہے،اپوزیشن ناکام ہوگی کہتے ہیں امپائر نیوٹرل ہے پھر تھرڈ امپائر کا شور نہ مچادینا،سابق صد ر کی قبر پر نعرے بازی کرنے والو ں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے ، بلاول کو اس کے حال پر چھوڑ دیں ،ان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو خارجہ پالیسی قوم کے سامنے رکھتے تھے تمام سپر پاور سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،پورا یقین ہے ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہوگی پنجاب کی سیاست پر کوئی بات نہیں کرسکتا،
صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ عمران خان صاحب سب کے پیچھے جا رہے ہیں اور آپ کے پیچھے نہیں جا رہے ہیں کیا ماجرا ہے، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کا سایہ ہوں
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی
عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟
آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان
بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک
تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان
علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ
اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع
عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے
جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول
اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات
بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں
بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا
ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ
صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟
ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے
عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری