کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہوا ہے؟ ق لیگی رہنما برس پڑے

کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہوا ہے؟ ق لیگی رہنما برس پڑے

ترین گروپ کے اہم رکن سے اعلی ٰحکومتی سیاسی شخصیت کا رابطہ ہوا ہے
حکومتی رکن نے ترین گروپ کے رکن سے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی پر غور ہو رہا ہے،ترین گروپ ساتھ دے،‏ ترین گروپ نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کر کے حکومت سے رابطہ کرنے کا عندیہ دے دیا،‏پنجاب میں تبدیلی وفاق میں تحریک اعتماد کی کامیابی اور ناکامی کے صورت میں ہوگی

دوسری جانب ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزرا نے بتایا وزیراعظم عثمان بزدار کو بدلنے پر راضی ہوگئے ہیں ہم نے وزرا سے سوال کیا کہ ایسا کب ہوگا جس پر وزرا نے بتایا کہ پہلے وفاق کی عدم اعتماد گزرجائے ،طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے اپوزیشن سے ہمیں وزیراعلیٰ کی پیشکش ہے حکومت سے لالی پاپ ہے وزیراعظم چیزیں سیریس لیں انہوں نے انڈر16 ٹیم میدان میں اتاری ہے ہمیں 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے پارٹی میں حتمی فیصلے کیلئے دباؤبڑھ رہا ہے

قبل ازیں ترین گروپ کے عون چوہدری کی رہائشگاہ پر اجلاس کے بعد سعید اکبر نوانی اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں لیکن پارٹی میں کچھ اختلافات کی بنیاد پر ہم نے ترین گروپ جوائن کیا کیونکہ جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی تھی، ہمارا موقف بعد میں درست ثابت ہوا، موجودہ حالات میں وزیراعظم کو جلد ادراک ہو گا، وزیراعظم کے گرد مشیر پارٹی حکومت کا بھلا نہیں کررہی۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے گرد بیٹھا کوئی نا کوئی اپنا غصہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے ہمیں ایسے حالات سے دبایا نہیں جا سکتا ہمارے اصولی موقف کو سن کر یا ہماری بات مان لی جائے یا ہمیں منا لیا جائے انتقام یا پولیس دکھانے سے معاملات سلجھتے نہیں ہیں ہم کسی سے بھی سیاسی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ہمارے کاروبار بند ہوئے تو اسمبلی بھی بند ہو جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد اور رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ذاتی مفادات کی خاطر سیاست کرنا ملک سے دشمنی کے مترادف ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن نے اپنے لئے گڑھا کھود لیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا کبھی نہ پورا ہونے والا خواب ثابت ہوگا۔ اپوزیشن کی منفی سیاست تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہی اپنے انجام کو پہنچے گی۔ عوام وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی بدولت ملک کو بحرانوں سے نکال کر درست سمت پر گامزن کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ‏تحریک عدم اعتماد کے ایک دن پہلے بڑا جلسہ کریں گے ‏عمرا ن خان اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے قوم کی خودمختاری کی بات کی عمران خان عوام کے لیے ساری دنیا سے لڑ رہےہیں،عمرا ن خا ن دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں عمران خان نے یو ین میں مسلمانوں کی مشکلات پر بات کی ،فضل الرحمان نے کہا عمران خان نے مغرب سے متعلق کیسے ایسی بات کی،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

وفاق سے قبل پنجاب میں تبدیلی ؟ بزداربھی کرسی بچانے میں مصروف

حکومتی اتحادی جماعت کا وفد آصف زرداری سے ملنے پہنچ گیا

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد منظور

آنکھیں کھول کے دیکھو!تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں،مریم نواز

تحریک انصاف کا ٍڈی چوک پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کا اعلان

ترین گروپ کی جانب سے وزیراعلیٰ کا امیدوار کون؟

Comments are closed.