کالعدم تحریک لبیک کو بیرون ملک سے امداد مل رہی ہے ، فواد چوہدری نے کیے انکشافات

0
32

کالعدم تحریک لبیک کو بیرون ملک سے امداد مل رہی ہے ، فواد چوہدری نے کئی انکشاف کردیے

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کو بیرون ملک سے امداد مل رہی ہے ، اس حساس معاملے کو بھی دیکھنا ہوگا اور اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کون سی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صرف گھنٹوں میں 32 ہزار ٹویٹس ہوئیں جو تمام کی تمام بھارت سے کی گئیں۔ پاکستان میں چلنے والی تحریک کو بھارتی سپورٹ ملنے کی کیا وجہ ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے کو آرگنائز طریقے سے آگے لے جانے کی کوشش کی گئی۔ ہمارا مفاد یہ ہے کہ معاملہ پرامن طریقے سے حل ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جو حالات پیدا ہوئے اس کے دو حصے ہیں، ایک حصہ عاشقان رسول کے اوپر ہے۔ نبی ﷺ سے عشق کے بغیر ہماری زندگی نامکمل ہے جبکہ دوسرا طبقہ جو اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد فتح کرنا چاہتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اس معاملے کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد فتح کرنا چاہتے ہیں۔

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

Leave a reply