کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 16 ہزار 533 ہو گئیں

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک ترین کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 16 ہزار 533 ہو گئی ہیں

کرونا وائرس دنیا کے 195 ممالک میں پھیل چکا ہے، متعدد ممالک نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا ہے،چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار277 ہو گئی۔ 81 ہزار ا171 افراد زیر علاج ہیں۔ اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 77 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 63 ہزار 927 ہے۔

چین اور اٹلی کے بعد کرونا کے متاثرین میں امریکا تیسرے نمبر پر آ گیا۔ امریکا میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 582 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 46 ہزار 145 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کرونا سے 23 سو گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں کرونا نے 1812 افراد کی جان لے لی۔

برطانیہ میں عالمی وبا سے 335 شہری جان سے گئے۔ سعودی عرب میں کرونا سے 562 مریض سامنے آ گئے۔ بھارت میں دس اور پاکستان میں 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

اٹلی میں کرونا سے اموات میں کمی آنا شروع ہو گئی،اٹلی کے سول پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق سوموار کے روز اٹلی میں کرونا وائرس سے 600 اموات ہوئیں، اس سے ایک روز قبل 651 اور اس سے قبل 793 اموات ہوئی تھیں۔ اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد بھی 3 ہزار 780 رہی جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 3 ہزار 957 تھی.

 

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

سوڈان نے ملک بھر میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کا جزوی کرفیو نافذ کر دیا ہے، یہ فیصلہ نیشنل سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل نے کیا، پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں بھی جمعرات سے 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے، قبرص نے بھی 13 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے،امریکا کی 16 ریاستوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم جاری کر دیا۔

Leave a reply