جلد خیبرپختونخوا کے اسپتال فائیو اسٹار ہوٹل بن جائیں گے ،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے کراچی میں دھرم شالا کی زمین پر قبضے کا مقدمہ اور شواہد پیش کرنے کا حکم دے دیا ،پیٹرن ان چیف ہندو کونسل نے کہا کہ فضل ٹاون کراچی میں دھرم شالا کی زمین پر کمرشل پلازا بنایا جا رہا ہے،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ دھرم شالا متروکہ وقف کی ہے، اس پر تعمیرات ہو سکتی ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اس طرح تمام پرانی عمارتیں گرانے کا حکم دے دیں؟ 1932 قائم دھرم شالا آپ اصل حالت میں محفوظ نہیں کر سکے،چیئرمین صاحب آپ اپنی ذمہ داریوں سے فرار حاصل نہیں کر سکتے، لاہور کے جین مندر اور نیلا گنبد پر ایف آئی اے نے کیا کارروائی کی ہے؟ ایف آئی اے لوگوں کو ہراساں نہ کرے،لوگوں کو ایف آئی اے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کہ یہ مجھے اٹھا کر لے جائیں گے،ایف آئی اے تفتیش کے نام پر جال بچھا دیتا ہے کہ کتنی مچھلیاں بیچ میں آئیں گی،پورا ملک ان حرکات کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے،اتنی بڑی کرتار پور راہداری بنا دی، باقی ملک میں بھی اقلیتی عبادت گاہیں ہیں،
قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید
مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس
رمیش کمار نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں اقلیتوں کے لیے کوئی سہولیات نہیں ہیں،چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کے پی کو روسٹرم پر بلا لیا، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری صاحب آپ نےخیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں کا دورہ کیا ہے، چیف سیکرٹری نے عدالت میں کہا کہ مجھے دفتر جوائن کیے کچھ عرصہ ہوا ہے، ایک اسپتال کا دورہ کیا جس میں تمام طبی سہولیات موجود تھیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ بیان زیب نہیں دیتا، آپ کے لیے تو ہر جگہ سہولتیں موجود ہیں، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں عام شہریوں کے لیے کوئی سہولت نہیں مجھے یہ خطرہ لگ رہا ہے کہ جلد خیبرپختونخواکے اسپتال فائیو اسٹار ہوٹل بن جائیں گے سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں کی حالت زار پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا .عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی
توہین آمیز مواد کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت نے کیا اقدام اٹھا لیا؟
یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت
عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا
قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب
شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان
مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے
قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج