سرکاری ادارے میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنیکی ویڈیو وزیراعظم کو بھیج دی گئی

mobile

سرکاری ادارے میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنیکی ویڈیو وزیراعظم کو بھیج دی گئی

پنجاب کے سرکاری محکمے میں خواتین ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

قومی اخبار نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرکاری دفاتر میں بھی خواتین غیر محفوظ ہو گئی ہیں اور انہیں جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے، کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے، محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ خواتین ملازمین کے لئے غیر محفوظ ترین ادارہ بن گیا متعدد اعلیٰ افسروں کے ویڈیو سکینڈلز منظر عام پر آگئے محکمہ کے باورچی نے سابق پرنسپل ایل ایس ٹی سی کی اسسٹنٹ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وزیراعظم پورٹل پر اپ لوڈ کر دی۔ وزیراعظم کے حکم پر خفیہ ادارے نے تحقیقات شروع کر دیں۔

قومی اخبار کے ذرائع کے مطابق گریڈ 18کے افسر پرنسپل ایل ایس ٹی سی ڈاکٹر راحت کی اپنی آفس اسسٹنٹ کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو 26 جولائی کو محکمہ کے باورچی علی رضا نے وزیراعظم پورٹل پر اپ لوڈ کر دی ڈاکٹر راحت کو او ایس ڈی بنانے کے بعد ڈائریکٹر لاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جو کہ تاحال جاری ہے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر راحت کے علاوہ گریڈ 19 اور 18کے متعدد افسروں کیخلاف ماتحت خواتین ملازمین سے جنسی ہراسانی کے واقعات کی بھی انکوائریاں تاحال زیر التواء ہیں۔

تین سال قبل بھی ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر اشرف اورگریڈ 19 کے افسر سابق ڈائریکٹر بریڈ امپرومنٹ اور موجودہ ڈائریکٹر سرگودھا ڈاکٹر آصف ساہی نے بھی اپنی ماتحت 8 ڈیٹا انٹری آپریٹر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا وزیراعظم پورٹل پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو کے بعد وزیراعظم کے حکم پر ان سرد خانوں میں پڑی انکوائریوں کو بھی اوپن کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ کے چند ملازمین نے ان مذکورہ افسروں کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یہ ویڈیو وزیراعظم کے پورٹل پر اپ لوڈ ہوچکی ہے اور اس کی انکوائری وزیراعظم کی طرف سے کروائی جارہی ہے اور اس پر کارروائی بھی انہی کی جانب سے کی جائے

لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں جیوٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا، خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہونے پر صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔ خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات بڑھنے کے بعد لاہور پولیس نے ایسے علاقوں کی جیوٹیگنگ کا فیصلہ کیا، جہاں جنسی تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہو رہے تھے، جیوٹیگنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاہور کی تین ڈویژن ریڈ زون میں شامل کر لی گئی ہیں۔

وزیر قانون نے پنجاب میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہارکیا ،راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں گرفتاریوں اور تفتیش کی کارکردگی سے مطمئن نہیں الیہ دنوں میں خواتین کے خلاف جرائم میں واضح اضافہ ہوا ہے خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں خواتین کے خلاف واقعات کی مقدمات میں انکار یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی پولیس اور سیکریٹری پراسیکیوشن گرفتاریوں، چالان اور تفتیش پیش کریں،صدر سرکل راولپنڈی میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے،پولیس خواتین کے لیے ضلعی اینٹی کرائم سیلز صحیح معنوں میں فعال کرے،قصور میں زیادتی کے دوبارہ بڑھتے واقعات میں ملوث ملزمان کا محاسبہ کریں

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

زیادتی کیس کے مجرمان کو فوری سزا دلائی جائے گی،آئی جی پنجاب

Comments are closed.