مودی پاگل،میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہو گا، وزیراعظم نے کیا مظفرآباد میں اہم اعلان

0
55

مودی پاگل،میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہو گا، وزیراعظم نے کیا مظفرآباد میں اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایسی بات کر دی اس کو کلیر کر دوں میں ایک ڈیمو کریٹ ہوں اور اس لئے نہیں ہوں کہ اقتدار کی خاطر، دنیا کی تاریخ نے ثابت کیا کہ ڈیمو کریسی کی جتنی بھی بری حالت ہو سب سے بہتر نظام ہے، ڈیمو کریسی واحد ایک وجہ تھی جس کی وجہ سے علامہ اقبال شاہ ولی اللہ کہتے ہیں کہ ڈیمو کریسی مغرب میں آ گئی ،مسلمانوں میں بادشاہت آ گئی، مغرب ڈیموکریسی کی وجہ سے آگے بڑھا، ڈیمو کریسی بہتر ہو گی تو اس ملک میں خوشحالی آئے گی، یہ دنیا کا ایک نظام ہے، ہمارے سامنے بہتر ڈیمو کریسی والے ملک آگے بڑھ گئے جن ملکوں میں بادشاہت رہی، میرٹ ختم ہوا وہ پیچھے رہ گئے.

وزیراعظم عمران خان نے کہ اگر دنیا کے خوشحال ملک اور غریب ملک دیکھیں، خوشحال اس لئے خوشحال نہیں کہ اللہ نے ان کو وسائل دیئے ہیں، خوشحال ملکوں کے پاس کلین حکومت ہے، کرپشن نہیں، غریب ملکوں کے پاس سب سے زیادہ وسائل ہیں لیکن کرپشن کی وجہ سے غریب ترین ملک ہیں، میری ذاتی لڑائی کسی سےنہیں، میرے گھر میں کوئی چوری کرتا ہے تو کیا میں اس سے دوستی کر لوں، میں شعر نہیں پڑھتا لیکن

مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے. میں سربکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو پیسہ لے کر بیرون ملک گئے ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہین، جو بھی ادارہ دیکھتے ہیں اس میں کرپشن نظر آتی ہے، یہ میری ذاتی لڑائی نہیں ملک کی لڑائی ہے، چین میں 450 لوگوں کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کبھی مایوس نہ ہوں، مایوسی گناہ ہے، قوم کو بھی کہتا ہوں، اونچ نیچ اللہ کی طرف سے آتی ہے، اللہ کی طرف سے مشکل وقت آتے ہیں قوموں کے ٹیسٹ کے لئے ہم سے زیادہ مشکل وقت قوموں پر آئے، مشکل وقت مین انسان صبر کرتا ہے یہ اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہے، ہم مشکل وقت سے نکلیں گے اور عظیم قوم بنیں گے،

وزیراعظم نے کہا پانچ اگست کو مودی نے جو قدم اٹھایا اب جس طرف یہ سارا اس قدم کی وجہ سے کشمیر جائے گا میرا ایمان ہے کہ اب کشمیر آزاد ہو گا، اگر وہ یہ نہ قدم اٹھاتا تو دنیا کو ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے تھے، پانچ اگست سے پہلے بھی ظلم جاری تھا، پیلٹ گن کا استعمال اور کشمیری شہید ہو رہے تھے ،کسی حکومت نے نہیں اٹھایا، پانچ اگست کو مودی وہ غلطی کر بیٹھا جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا،، مودی کو الیکشن کا مینڈیٹ اس لئے ملا کہ پاکستان کے خلاف مہم چلا کر الیکشن لڑا، ہندوتوا فلاسفی کو مودی اوپر کو لے کر گیا کہ کیسے پاکستان کو سبق سکھائے گا، آر ایس ایس کی فلاسفی کو اوپر لے کر گیا، آر ایس ایس انتہا پسند تنظیم ہے ،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کے بعد ہمیں موقع ملا ،میں نے اسمبلی میں تقریر کی اور لوگوں کو بتایا، بیک گراؤنڈ کا لوگوں کو پتہ نہیں تھا مودی نے جو کیا وہ آر ایس ایس کا حصہ تھا،میں کشمیر آیا اور وعدہ کیا کہ کشمیر کا سفیر بنوں گا میں نے پوری کوشش کی جس فورم پر گیا کشمیر کے حالات بتائے اور دنیا کے سامنے آرایس ایس کا فلسفہ لے کر گیا ، میں جنیوا میں گیا تو وہاں بھی بات کی، تین بار ٹرمپ کو بھی بتایا، میں مغربی دنیا کو زیادہ بہتر جانتا ہوں ،ا یک بات کہنے سے انہیں فرق نہیں پڑے گا کیونکہ انہیں تجارت میں دلچسپی ہے ،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اخباروں ، ٹی وی،سی این این، بی بی سی، نیو یارک بورڈز کو انٹرویوز دیئے اور آر ایس ایس کا فلسفہ سمجھایا اس سے صرف کشمیریوں کو نہیں بلکہ بھارت کو بھی خطرہ ہے، بھارت میں مسلمانوں کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان چلے جاؤ،عیسائی بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، بھارت میں پچاس کروڑ لوگ اس فلسفے سے متاثر ہوں گے، مسلمان چپ ہو کر نہیں بیٹھیں گے،مسلمانوں کو خطرہ ہو گیا، عیسائیوں کو بھی خطرہ ہے،گائے کے گوشت کی وجہ سے مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے، آج دنیا دیکھ رہی ہے، ان میگزین میں بھارت کے خلاف لکھا جا رہا ہے جو بھارت کے خلاف بات نہیں کرتے تھے بلکہ پاکستان کے خلاف لکھتے تھے، دی اکانومسٹ، نیو یارک ٹائمز میں بھارت کے خلاف مضمون شائع ہوئے، واشنگٹن پوسٹ نے میرا مضمون شائع نہیں کیا لیکن نیو یارک ٹائمز میں شائع ہوا.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی نفرت پر آئیڈیالوجی بناتے ہیں اس سے خون خرابہ ہوتا ہے، لوگوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے، مشکل وقت ہے، اسی لاکھ کشمیری مشکل میں ہیں لیکن وہ تکلیف سہہ جائیں گے، اب ہم سب کا کام ہے کہ انٹرنیشنل سٹیج پر اس ایشو کو اٹھائیں، وفود جائیں اور بات کریں، اب مودی پیچھے نہیں ہٹ سکتا، پیچھے ہٹے گا تو انتہا پسند ہندو کا جو جن بوتل سے نکل گیا وہ واپس نہیں جا سکتا، آگے جائے گا تو اسے مشکل ہو گی، صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ بھی مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے، تمام اقلیتیں بھارت میں متاثر ہوں گی،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر اب آزادی کی طرف جائے گا ہمارا کام ہے کہ دنیا کو آگاہ کیا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر فورم پر اس کو اٹھائیں گے، ہر فورم پر ہم سب کا کام ہونا چاہئے کہ دنیا کو یاد کروائیں کہ اسی لاکھ لوگوں کو کھلی جیل میں بند کیا گیا ہے،کینیڈا کے وزیراعظم کو کہا کہ اس پر نظر رکھیں، بھارت کی حالت اب بگڑے گی، مودی نے کہا کہ ہم 11 دن میں پاکستان کو فتح کر لیں گے ایک ملک کا سربراہ اس طرح کے بیان دے وہ نارمل نہیں ہو سکتا، وہ صرف ہندوؤں کو خوش کر رہا ہے، بھارت کا آرمی چیف کہتا ہے کہ ایک اشارے پر آزاد کشمیر کو فتح کر لیں گے، گھبرائے ہوئے لوگ ایسے بیانات دیتے ہیں ،وہ پھنس گئے ہیں، مین آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی کوشش ہو گی کہ پاکستان سے دہشت گردی آ رہی ہے اور اس نام پر کشمیر کے لوگوں پر تشدد اور ظلم کریں گے، اب دنیا دیکھ رہی ہے، مودی نے کشمیر کی ڈیمو گرافی بدلنی ہے یہ ان کی پالیسی ہے، ہمیں کسی قسم کا کوئی موقع ان کو نہیں دینا چاہئے، یا وہ پلوامہ کی طرز پر آپریشن کریں گے اور پھر کشمیریوں پر ظلم کریں گے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 1970 سے اب تک بھارت کو انٹرنیشنل میڈیا اچھا ملا لیکن اب پہلی بار پاکستان کو بہتر میڈیا ملا، جب بھی دھماکہ ہوا تو اسلامک ٹیرارزم کہا گیا،اسلام کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑ دیا گیا، مسلم دنیا نے بھی اس پر بات نہین کی، کبھی ہندو دہشت گردی پر کیا بات کی گئی؟ دین کا دہشت گردی سے تعلق نہیں، نائن الیون کے بعد ہر جگہ مسلمانوں پر تشدد ہوا، ہم کشمیر کی تحریک میں میڈیا میں کامیاب ہو رہے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کر لیں، ہم ایک کمیٹی بنائیں گے جو آپ کی مشاورت سے طے کرے گی، اب اگلے مرحلے میں کشمیر کو کہاں لے کر جائیں گے اس کی منصوبہ بندی کرنی ہے، جنرل اسمبلی کے بعد دھرنا شروع ہو گیا ، ایک ماہ اسی میں چلا گیا ان دنوں کشمیر کا ایشو سب سے اوپر تھا، اب بھی کشمیر کا ایشو پیک پر ہےے، 600 یورپی یونین اور 150 امریکی و برطانوی اراکین نے کشمیر پر قرارداد پاس کی ہے، ہم دنیا کو بتائیں گے کہ کشمیر میں کس طرح کا ظم ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانی ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، میں نے زندگی میں کبھی اس طرح اوورسیز کو نکلتے نہیں دیکھا جس طرح وہ اب نکل رہے ہیں. میں امید رکھتا ہوں کہ ہم ملکر کشمیر کے حوالہ سے تحریک چلائیں گے،

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،علی امین گنڈا پور، فخر امام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کشمیرکی آزادی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے.

 

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

Leave a reply