"باپ” کی وزیراعظم کو چھوڑنے کی دھمکی،اپوزیشن نے بھی "باپ” سے امیدیں لگا لیں

0
57
ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

"باپ” کی وزیراعظم کو چھوڑنے کی دھمکی،اپوزیشن نے بھی "باپ” سے امیدیں لگا لیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

سینیٹ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت کے اراکین نے بائیکاٹ کیا اور حکومت کے ساتھ گلے شکوے کئے، حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سینیٹر نے حکومت کو کھری کھری سنائیں ،،سینیٹر احمد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں پوچھا جاتا ہے کہ مرکز میں آپ لوگوں کو کیا حصہ ملا ہے؟ مرکزی حکومت میں مناسب حصہ نہ ملنے پر ایوان میں بیٹھنا بے کار ہے،

حکومتی اتحادی جماعت باپ سینیٹ میں پھٹ پڑی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور کاکڑ نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو پھر ہم بھی جواب دینگے۔ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت سے ناراض ہو کے سینیٹ سے واک آوٹ کر گئی اور کابینہ میں نمائندگی مانگ لی کہا اگر باپ پارٹی کو وفاقی کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی تو آج کے بعد پارٹی ممبران کسی اجلاس کا حصہ نہیں ہونگے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی جماعت کی جانب سے حکومت پر ناراضگی اور شکووں کے بعد اپوزیشن کو موقع مل گیا،اپوزیشن جماعے پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپوزیشن بینچز پر آجائے،اپوزیشن ان کے مسائل اورمحرومیوں کا خاتمہ کرے گی، ہندوستان میں باحجاب خاتون کے خلاف رویے کی مذمت کرتے ہیں،اس وقت ملک مشکل و بحرانی کیفیت میں ہے،وزیراعظم نے گزشتہ روزامریکہ کے بارے میں پالیسی بیان دیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کچھ اوربیان دیا ہے،لگتا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے وزیراعظم کو اس طرح کے متنازعہ بیانات نہیں دینا چاہیے،وضاحت کی جائے کہ خارجہ پالیسی کونسی ہے،وزیراعظم یا وزیرخارجہ والی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

شہزاد وسیم نے کہا کہ بھارت میں مزاحمت کی نئی آوازیں اٹھ رہی ہیں باحجاب طالبہ کے ساتھ انتہا پسندی کی گونج دنیا میں سنی جا رہی ہے،بھارت میں مذہبی منافرت اور انتہا پسندی اپنے جنون پر ہے،کہاں ہیں وہ تنظیمیں جو ہاتھی کی تنہائی پر شور کرتی ہیں ؟انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے واقعات پر خاموش ہو جاتی ہیں اسلام و فوبیا کی لہر پوری دنیا میں چل رہی ہے قائد محمد علی جناح کے شکر گزارہیں ، جنھوں نے اس دن کو پہلے بھانپ لیا تھا

سینیٹ اجلاس وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کاکردگی میں بھی بارہویں نمبر پر آیا ہوں، ویسے بھی بارہواں کھلاڑی ہو،جس سوال کا بھی جواب دوں، بارہواں کھلاڑی بارہواں ہی رہے گا

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ سنتے آئے ہیں کراچی ٹیکس دینے والا بڑا شہر اور سندھ اہم صوبہ ہے؟ کراچی کی ٹیکس کلیکشن فقط 6 فیصد ہے اس کے کیا وجوہات ہیں؟ وزیر خزانہ شوکت ترین سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں چیئرمین صادق سنجرانی نے سوال سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بھیج دیا، سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سیلز سروسز ٹیکسز صوبے ہی وصول کرتے ہیں،سندھ حکومت پہلے6 بلین ٹیکس کلیکٹ کرتی تھی جو اب 15 بلین ہوچکا ہے،انکم ٹیکس سروسز پر سیلز ٹیکس اور دیگر سندھ خود کلیکٹ کرنا چاہتا ہے اجازت دیں گے ؟ وزیر خزانہ نے کہا کہ ساتویں این ایف سی میں نے ہی یہ چیز رکھی تھی کہ سیلز پر ٹیکس کلیکشن صوبے ہی کریں

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان پر سیر حاصل بحث ہونا ضروری ہے،بلوچستان کا مسئلہ صرف سیکیورٹی یا ترقیاتی منصوبے نہیں،بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نہیں عوام کے حقوق کا ہے،لاپتہ افراد کا مسئلہ خاندانوں کے ملاقات سے یہ حل نہیں ہوگا،وزیر خزانہ نے سینڈک پروجیکٹ لیز کی دوبارہ منظوری دیکر غیر آئینی کام کیا،فیصلہ کیا گیا تھا سیڈک منصوبہ کی لیز ختم ہونے کے بعد منصوبہ بلوچستان حکومت کو دیا جائے گا گزشتہ حکومتوں نے دو بار سینڈک کی لیز کو رینیو کیا جو خلاف ورزی ہے خارجہ پالیسی پر حکومتی تضادات کا معاملہ بھی ہے،وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے مختلف بیانات اخبارات میں چھپے ہیں وزیراعظم کا بیان الیکشن مہم کے علاوہ کچھ نہیں ریاست کا پہلے دن سے جھکاؤ امریکہ کی طرف رہا ہے، ڈرونز کے استعمال کیلئے شمسی بیس امریکہ کو دی گئی،شمسی بیس امریکہ کو دینے کا ریکارڈ کسی کے پاس نہیں تھا، پاکستان کا ا سٹریٹیجک مفاد چین اور روس کے ساتھ ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ ڈاکومنٹ آف سرنڈر سائن کیا گیا،

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایوان بالا میں تحریری جواب جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں61 فیصد پانی پینے کے غیرمحفوظ ہے، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزنے یہ انکشاف کیا ہے ملک کے 3شہروں میں پانی 100 فیصد پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے میرپورخاص، بےنظیرآباد اورگلگت بلتستان کا پانی غیرمحفوظ ہے کراچی میں 93 فیصد پانی پینے کیلئے غیرمحفوظ ہے بدین 92 اورحیدرآباد میں80 غیرمحفوظ ہے ملتان 94 اورسرگودھا 83 فیصد پانی غیرمحفوظ ہے مظفرآباد 70 اورفیصل آباد میں 59 فیصد پانی غیرمحفوظ ہے 29شہروں میں قصورکا پانی سب سے زیادہ محفوظ ہے قصور میں 10 فیصد پینے کا پانی غیرمحفوظ ہے ،

حکومتی قومی بچت بینک ترمیمی بل 2022 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا بل وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کیا متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

دوسری جانب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2022 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا بل وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے پیش کیا گیا،متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا

سینیٹ کا اجلاس پیر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا،وزیراعظم عمران خان ان کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہے،یہ چاہتے ہیں عمران خان مفاہمت کے ڈاکومنٹ پر دستخط کر یں،تحریک عدم اعتماد ایک ڈرامہ ہے،اگر یہ کامیاب ہو بھی گئے تو عمران خان حکومت سے باہر زیادہ خطرناک ہے،

قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی مذمت کی ہے، ہندوستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذکورہ اقدام پر حکومت پاکستان کی شدید تشویش اور مذمت سے بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا، چارج ڈی افیئرز پر زور دیا گیا وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کریں، معاملہ خارجی اور اکثریتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا مقصد غیر انسانی اور شیطانی کرنا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب معاملہ پر جلد سماعت سے ا نکار کر دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ مناسب وقت پرکیس کی سماعت کی جائےگی کرناٹک ہائی کورٹ کےعبوری فیصلہ کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ،ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرعبوری پابندی لگائی تھی ، کرناٹک کی طالبات نے حجاب معاملہ پر ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

کرناٹک کے سکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کیخلاف کولکتہ میں سینکڑوں طلباء نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ حیدرآباد میں سینکڑوں باحجاب خواتین نے بھی حجاب پر پابندی کیخلاف ریلی نکالی اور احتجاجی نعرے لگائے۔ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ بھارت میں مذہبی لباس پر پابندی لگانے والا کوئی قانون نہیں ہے۔

بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند

 مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں

:بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، ملالہ نےہندووں کی مذمت کی بجائے حمایت کردی 

ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے اللہ اکبر کے نعرے

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیش آنے والے واقعات نے اقلیتی برادری میں خوف پیدا کردیا ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کے تحت ظلم میں اضافہ ہوا ہے۔

گرلز اسلامک آرگنائزیشن کرناٹکا کے صدر سمعیہ روشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فطری طور پر امتیازی سلوک ہے اور حقوق کے بھی خلاف ہے جو بھارت کے آئین نے طالبات دیے ہیں پابندی شخصی آزادی کی خلاف ورزی ہے جو طالبات کا حق ہے اور اس سے کسی دوسرے کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اورسرکاری کالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

 بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن ،طالبات پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے پرپابندی

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی فسادات،مسلمان جی رہے ہیں خوف کے سائے میں، مذہبی شناخت چھپانے پر مجبور،خواتین نے حجاب اتار دیا

حجاب کیوں پہنا؟ طالبات کو سرکاری سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

گھونگھٹ ، جینز یا حجاب یہ فیصلہ کرنا خواتین کا حق ہے،مسکان کو خراج تحسین

Leave a reply