کتنے عرصے سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ؟ جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کیا اہم اعلان

کتنے عرصے سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ؟ جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف 3مقدمات ہیں ان میں شوگر مل کا ذکر نہیں ہے،

عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سوا سال سے وزیراعظم ہاوَ س نہیں گیا، نہیں معلوم میرے خلاف ایسا کچھ کون کررہا ہے؟ میر ے خلا ف بے بنیاد الزامات لگا کرساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی،پہلے کاشت کار تھا پھر بزنس مین بنا اورپھر سیاست میں قد م رکھا،میں انکم ٹیکس دیتاہوں ،مالی معاملات میں شفاف ہوں ،میرے خلاف 3 مقدمات ہیں ان میں شوگر مل کا ذکر نہیں ہے، میرے خلاف 8 سے 10 سال پرانے معاملات کی ایف آئی آر درج کی گئیں اور درج کردہ تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

جہانگیر ترین اور علی ترین بینکنگ کورٹ لاہور میں پیش ہوئے ،وکیل جہانگیر ترین نے عدالت میں کہا کہ 14 اپریل کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو ایف آئی اے نوٹس ارسال کرتی ہے، ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ڈیرہ فارمز سمیت تمام کاروبار کا ریکارڈ مانگ لیا۔ ایک دن کے نوٹس پر تمام چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، امن و امان کی صورتحال کے باعث سب چیزیں پیش کرنا ممکن نہیں تھا، 19 اپریل کو ایف آئی اے میں پیش ہوں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی،

جہانگیر ترین کے ہمراہ 6ایم این اے اور20سے زائد ایم پی اے عدالت پہنچے جہانگیر ترین کےہمراہ راجہ ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز بھی تھے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، ایم پی اے نذیر چوہان، اسلم بھروانہ بھی موجودتھے خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا بھی ہمراہ تھے افتخار گوندل، سلمان نعیم، امین چوہدری سمیت مشیر اجمل چیمہ بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چودھری اور عمران شاہ بھی موجو دتھے

جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا

وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان

حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا

جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار

کیا جہانگیر ترین بازی پلٹنے والے ہیں؟نیب پھر ناکام احتساب کا سورج غروب ، صاحبہ کے بیان نے سسٹم کا پول کھول دیا ،سنیے مبشرلقمان کی زبانی

جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی

وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا

جہانگیر ترین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا

جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟

ایف آئی آر کہاں بنی،لاہور کیسے آئی،فون کس نے کیا؟ جہانگیر ترین کے تہلکہ خیز انکشافات

جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت آنیوالے اراکین پارلیمنٹ نے کس سے رابطے کا فیصلہ کر لیا؟ پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو کیا کام کریں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ

سیاست کے کھلاڑی جہانگیر ترین کی "گیم” جاری،کسی کا بھی ہو سکتا ہے پلڑا بھاری

جہانگیر ترین کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی

Comments are closed.