ق لیگ چند اضلاع کی پارٹی،مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں،اسد عمر

زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا ،قریشی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سنی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا اداروں کے اپنے معاملات ہیں ،ان کو کام کرنے دیں ،ہم سیاسی انداز میں عدم اعتماد کی تحریک سے نمٹ لیں گے آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں، بلاول سے سوا ل ہے پیسوں کی تھیلیاں لیکر لوگوں کو خریدنا آئینی کام ہے؟بلاول سے کہتا ہوں آئین کی خلاف ورزی آپ اور آصف زرداری کررہے ہیں

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اوربلاول لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کررہے ہیں ،آصف زرداری ہمارے جن ایم این ایز کو پیش کش کرچکے انہوں نے بتا دیا ،آصف زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی بلاول نے سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار کا مطالبہ کیا ،ہمارے اتحادیوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا یہ جوتین لوگ اکھٹے ہوئے ہیں یہ بکھر جائیں گے،یہ لوگ عمران خان کو ہٹانے کے لیے ایک ہوئے ہیں یہ جوتین لوگ اکھٹے ہوئے ہیں ملک کی تعمیر و ترقی سے ان کا لینا دینا نہیں،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اتحادیوں پر مکمل اعتماد ہے،تین کا ٹولہ جلد بکھر جائے گا تین اپوزیشن رہنماوں کی آپس میں محبت نہیں بلکہ غیر فطری اتحاد ہے، پیپلزپارٹی اور فضل الرحمان کا نظریہ الگ ہے کیا ن لیگ اپنی قیادت کے بجائے بلاول کی طرف دیکھتی ہے؟یہ غلط فہمی ہے کہ بلاول بھٹو کو ن لیگ اپنا وزیراعظم سمجھتی ہے، یہ غیرفطری الائنس دیرپا نہیں بلکہ عارضی کوشش ہے، حکومت گھبرائی ہوئی نہیں ،ہمیں اوآئی سی کانفرنس کا اندازہ ہے،

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،پی ٹی آئی خیبر سے کراچی ملک بھر کے پاکستانیوں کی پارٹی ہے ،پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے ان سب کا ایجنڈا ایک نکاتی ہےن لیگ بنیادی طور پر جی ٹی روڈ کی پارٹی ہے ،پاکستان نے ثابت کر دیا ہے ملکر کسی بھی بھی مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں بل گیٹس نے واپس جانے کے بعد مجھے خط لکھا ہے ،کامیابی کے لیے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ،ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لیے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں،مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے عمران خان پر اللہ کا سایہ ہے ،روس اور امریکہ افغانستان میں گئے تو پاکستان کو شدید نقصان ہوامودی نے ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان پر پریشر ڈال سکےافغانستان پردو سپر پاورز نے حملہ کیا،پاکستان میں اندرونی چیلنجز بہت زیادہ ہیں

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اوورسیز ملکی معیشت میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں،پی ٹی آئی کی فنڈنگ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں عمران خان کا اپوزیشن کے ساتھ موازانہ بھی توہین ہے پی ٹی آئی نے پارٹی اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیلئے استعمال نہیں کیا،ایک طرف چور،ڈاکودوسری طرف ملک کاصادق وامین وزیراعظم ہے، ماضی کے حکمران ٹیکس کاپیسہ چوری کرکے بیرون ملک جائیدادیں بناتے رہے ،

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ 10بڑے ڈیم نہ بنائے تو آنے والی نسلیں ایک ایک بوند کو ترسیں گی،اگر موسمی تبدیلیوں پر کام نہ کیا گیا تو بہت نقصان ہو گا،درخت لگانے کے لیے کسی کا سائنسدان ہونا ضروری نہیں ایک ارب 48کروڑ 36 لاکھ درخت اب تک لگا چکے ہیں 8لاکھ بچوں کے ساتھ پلانٹیشن شروع کی جس کا ٹارگٹ 54 کروڑ درخت ہے، حکومت نے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا پنجاب حکومت نے اسموگ کو قدرتی آفت قرار دے دیا ،حکمران صرف اگلا الیکشن نہیں جیتنا چاہتے،مستقبل کے لیے اچھے فیصلے کرنا چاہتے ہیں ملک میں سیاسی آلودگی بھی بہت پھیلی ہوئی ہے سب پوچھیں گے کہ عدم اعتماد عدم اطمنیان کیسے بنی ہوئی ہے

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ کھیل بہت دلچسپ مراحل میں داخل ہو چکا ہے،اس وقت پورا ملک ایک پراپیگنڈے کی زد میں ہے جس کاجو دل کرتا ہے بیان لگا دیتا ہے اور تردید کی زحمت بھی نہیں کرتا یہ تب تک چلتا رہے گا جب تک لوگ عدم اعتماد کیلئے پارلیمنٹ نہیں چلے جاتے،عدم اعتماد کا نتیجہ کیا نکلتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عدم اعتماد کی تحریک لانے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں،عدم اعتماد کی تحریک لانے والے ایک دوسرے کی گارنٹی مانگ رہے ہیں ،اپوزیشن والے بغض عمران خان میں اکٹھے ہوئے ہیں اپوزیشن والو ں نے عدم اعتماد کی تحریک لا کر ہمارے کارکنوں اور عوام کو متحد کر دیا، کرپٹ ٹولہ عمران خان کے خلاف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اکٹھا ہوا ہے،یہ عدم اعتماد لا کر ہارس ٹریڈنگ کر کے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے طاقت اور کرسی صرف الیکشن اور ووٹ کے ذریعے ہی ملے گی ،جو وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا ہے انہیں بارگیننگ زیادہ آتی ہے وہ پرانے سیاستدان ہیں

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر لوگوں کا سمندر آرہا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو این آراو دینے سے انکار کر دیا ہے عمران خان نے کہا میری جان بھی چلی جائے انکو این آر او نہیں دوں گا،ماضی کے حکمرانوں نے ایک دوسرے کو این آر او دیا،عمران خان کے پاس ایسا کارڈ ہے 2023 کے الیکشن میں دو تہائی اکثریت لیں گے،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

Comments are closed.